مسلسل اضافے کے بعد سونے کے نرخوں میں کمی

07-25-2023

(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کمی کے ساتھ 1960 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 685 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔ قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 24 ہزار 500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 92 ہزار 473 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب چاندی کی قیمت بغیر کسی رد وبدل کے فی تولہ 2750 روپے اور دس گرام 2357.68 روپے کی سطح پر برقرار رہی۔