ترسیلات زر بھجوانے والے ممالک میں سعودی عرب پہلے، برطانیہ دوسرے نمبر پر

07-25-2023

(حامد ظہیر میر ) مالی سال 2023ء کے دوران مجموعی طور پر 2 ارب 18 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر بیرون ملک سے پاکستان بھجوائی گئیں، سب سے زیادہ رقوم سعودی عرب سے 51 کروڑ 51 لاکھ ڈالرز بھجوائی گئیں، دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ رقوم برطانیہ سے بھجوائی گئیں جو کہ 34 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تھیں۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ترسیلات زر کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق جون 2023ء میں امریکہ سے 27 کروڑ 23 لاکھ ڈالر، برطانیہ سے 34 کروڑ 30 لاکھ ڈالر، سعودی عرب سے 51 کروڑ 51 لاکھ ڈالرز بھجوائے گئے۔ یو اے ای میں شامل ممالک دبئی، ابوظہبی، شارجہ اور دیگرسے 32 کروڑ 47 لاکھ ڈالرز، گالف کے دیگرممالک بحرین، کویت، قطر اور اومان سے 27 کروڑ 19 لاکھ ڈالرز، یورپی یونین کے ممالک سے مجموعی طور پر 27 کروڑ 76 لاکھ ڈالرز پاکستان بھجوائے گئے۔ جرمنی سے 4 کروڑ 52 لاکھ، فرانس سے 3 کروڑ 94 لاکھ، ہالینڈ سے 38 لاکھ ، سپین سے 4 کروڑ 66 لاکھ، اٹلی سے 7 کروڑ 58 لاکھ، یونان سے 2 کروڑ 97 لاکھ، سویڈن سے 69 لاکھ، ڈنمارک سے 70 لاکھ، آئرلینڈ سے 95 لاکھ اور بیلجیم سے 97 لاکھ ڈالرز کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔ ملائیشیا سے 68 لاکھ ڈالرز، ناروے سے 99 لاکھ ، سوئٹزرلینڈ سے 46 لاکھ، آسٹریلیا سے 4 کروڑ 64 لاکھ، کینیڈا سے 4 کروڑ 28 لاکھ، جاپان سے 47 لاکھ ساؤتھ افریقہ سے 1 کروڑ 17 لاکھ، جبکہ ساؤتھ کوریا سے 92 لاکھ ڈالرز پاکستان آئے۔ دنیا کے کچھ دیگر ممالک سے بھی 4 کروڑ 32 لاکھ ڈالرز کی ترسیلات زر بھجوائی گئیں۔