شہر میں ٹریفک حادثات تھم نہ سکے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 267ایکسیڈنٹ رپورٹ

07-25-2023

(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت میں حادثات کا سلسلہ نہ رک سکا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 267 ایکسیڈنٹ رپورٹ ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق شہر کے  مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 267 حادثات رپورٹ کیے گئے، جبکہ ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 281 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 106 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ  175معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی،  حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔