عاشورہ تعطیلات: تمام بینک 28 اور 29 جولائی کو بند رہیں گے

07-25-2023

(لاہور نیوز) محرم الحرام کے باعث سٹیٹ بینک آف پاکستان سمیت تمام بینک 28 اور 29 جولائی کو بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق 28 اور 29 جولائی کو 9 اور 10 محرم الحرام کے باعث عام تعطیل ہوگی جس کی وجہ سے بینکس اور مالیاتی ادارے بند ہوں گے، 30 جولائی کو بھی ہفتہ وار تعطیل کے باعث  بند ہوں گے جبکہ 31 جولائی بروز پیر سے عوام بینکنگ سرگرمیوں سے مستفید ہو سکیں گے۔ یاد رہے کہ حکومت نے 28 اور 29 جولائی کو محرم الحرام کے باعث عام تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے۔