روپیہ تنزلی کا شکار، ڈالر کی اڑان کا سلسلہ برقرار

07-25-2023

(لاہور نیوز) انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ نہ رک سکا۔

کاروباری ہفتےکے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 60 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی کا لین دین 288 روپے 52 پیسے پر بند ہوا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر  کا لین دین287 روپے 92 پیسے پر بند ہوا تھا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپیہ کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 294 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔