ایشین گیمز کیلئے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے 15رکنی سکواڈ کا اعلان

07-25-2023

(لاہور نیوز) ایشین گیمز 2023ء میں حصہ لینے کیلئے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

ایشین گیمز میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی قیادت ندا ڈار کریں گی، سکواڈ میں عالیہ ریاض، انوشہ ناصر، ڈیانا بیگ اور فاطمہ ثناء شامل ہیں، منیبہ علی، ناجیہ علوی، ناشرہ سندھو، نتالیہ پرویز کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں عمیمہ سہیل، صدف شمس، شوال ذوالفقار بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں جبکہ سدرہ امین، سیدہ عروبہ اور ام ہانی بھی 15 رکنی سکواڈ کا حصہ ہوں گی۔ ایشین گیمز 2023ء کا انعقاد چین میں ہو رہا ہے، ایونٹ کا آغاز 23 ستمبر سے ہوگا جو 8 اکتوبر تک جاری رہے گا۔