پنجاب سنسر بورڈ نے فلم ’باربی‘ کی سنیماؤں میں نمائش کی اجازت ایک دن بعد واپس لے لی

07-25-2023

(ویب ڈیسک) پنجاب سنسر بورڈ نے ہالی ووڈ مووی ’باربی‘ کی سنیما گھروں میں نمائش کی اجازت ایک دن بعد واپس لے لی۔

سنسر بورڈ پنجاب نے 20 جولائی کو فلم باربی کی نمائش کی اجازت دی، ڈسٹری بیوٹر نے سنیما انتظامیہ کو آگاہ بھی کردیا لیکن اگلے ہی روز فلم کی نمائش روک دی گئی۔ محکمہ ثقافت نے فلم کی نمائش روکنے کا سرکلر جاری کردیا لیکن سنیما انتظامیہ کو آگاہ نہ کیا گیا۔ لاہور کے سب سے بڑے سنیما کے جنرل مینجر نے بتایا کہ جمعہ کو فلم کی نمائش شروع کی گئی، آگاہ کیے بغیر ضلعی انتظامیہ نے ہفتے کے روز سنیما سیل کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر کے پاس گئے تو انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سے ملنے کو کہا، اے ڈی سی کی مصروفیت کے باعث سنیما ابھی تک سیل ہے۔