پارکنگ کمپنی کی کم ادائیگی پر ایم سی ایل کو ساڑھے 6 کروڑ سے زائد کا خسارہ

07-24-2023

(لاہور نیوز) لاہور پارکنگ کمپنی نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو بڑا مالی جھٹکا دے دیا، سالانہ 7 کروڑ جمع کروانے کے بجائے صرف 40 لاکھ ادائیگی کی گئی، 6 کروڑ 70 لاکھ روپے ریونیو کا خسارہ سامنے آگیا۔

پارکنگ کمپنی نے پارکنگ فیس کی مد میں 75 فیصد شیئر جمع کروانا تھا مگر سالانہ 75 فیصد پارکنگ فیس جمع نہ کروائی جا سکی، پارکنگ کمپنی  کی سالانہ آمدن  کا 80 فیصد پانچ سو ملازمین کو تنخواہیں کی مد میں رکھا گیا، پارکنگ کمپنی  آفس رینٹ کی مد میں سالانہ 1 کروڑ 56 لاکھ روپے ادا کر رہی ہے۔ غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں  20 کروڑ سالانہ خرچ کیا جارہا ہے، بلدیہ عظمی لاہور کو سالانہ 7 کروڑ جمع کروانے کے بجائے صرف 40لاکھ روپے ادائیگی کی گئی، 6 کروڑ 70لاکھ روپے ریونیو کا خسارہ ہوا ۔