ڈی جی پلرا کی زیر صدارت اجلاس، آپریشنز ونگ کی کارکردگی کا جائزہ

07-24-2023

(لاہور نیوز) ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی (پلرا) کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں آپریشنز ونگ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ترجمان پلرا کے مطابق اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ایڈمن) عاصم سلیم، ڈائریکٹر آپریشنز، ڈائریکٹر مانیٹرنگ، ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں اراضی ریکارڈ سنٹرز پر تمام زیر التواء انتقالات، کھیوٹ کے مسائل، آڈٹ رپورٹ، 39  نان آپریشنل مواضعات اور موبائل اراضی ریکارڈ سنٹرز پر وراثتی انتقال سے متعلق اب تک ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ علاوہ ازیں سٹاف کے ریفریشر کورسز اور اراضی ریکارڈ سنٹرز کی ماہانہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی مس سائرہ عمر نے آپریشز ونگ کی کارکردگی کو سراہا اور اطمینان کا اظہارکیا۔ انہوں نے تمام عملہ کو دلجمعی سے کام کرنے کی تلقین کی اور کھیوٹ کے مسائل کو حل کرنے اور مزید بہتر ی کے لیے اقدامات کی ہدایات جاری کیں ۔