چیئرمین پی ٹی آئی پر عدالت میں پانی کی بوتل پھینک دی گئی

07-24-2023

(ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی پرعدالت میں پانی کی بوتل پھینک دی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد آمد پر شدید دھکم پیل ہوئی ، پی ٹی آئی کے حامی وکلاء نے نعرے بازی کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی اپنی گاڑی سے اتر کر جج ہمایوں دلاور کی عدالت جارہے تھے، جب کسی نے ان کے اوپر پانی کی بوتل پھینک دی تاہم وہ بوتل لگنے سے بچ گئے۔ واقعہ کے بعد صحافیوں کو بھی عدالت کے اندر جانے سے روک دیا گیا۔