اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ڈرگ سکینڈل : وزیراعلیٰ نے 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی

07-24-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں منشیات کی خرید و فروخت کے معاملے پر 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی کی طرف سے تشکیل دی گئی  کمیٹی میں سیکرٹری معدنیات بابر امان بابر، ڈی آئی جی امین بخاری اور ڈی آئی جی راجہ فیصل شامل ہیں۔  کمیٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرے گی، واقعہ میں ملوث افراد کا تعین کرے گی اور اپنی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کرے گی۔