مزہ آگیا، شاہد آفریدی کا پاکستان شاہینز ٹیم کیلئے ٹویٹ

07-24-2023

(ویب ڈیسک) ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 128 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی جس پر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پیغام جاری کیا۔

ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے لکھا کہ یہ کام ایسے کیا جاتا ہے، پاکستانی ٹیم کو ٹائٹل جیتتے دیکھنے کا مزہ آگیا، پوری فیلڈ میں کھلاڑیوں کے اندر زبردست جذبہ دیکھا۔ ساتھ ہی سابق کپتان نے بھارت اے کے خلاف شاندار سنچری کرنے والے طیب طاہر سے متعلق کہا کہ طیب طاہر کی سنچری دیکھنے کا بھی خوب مزہ آیا، اوپنرز صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان کے شاندار آغاز نے بھی پاکستان کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ شاہد آفریدی نے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور لکھا کہ اپنے اسی جذبے کو جاری رکھیں اور مستقبل میں مزید ٹائٹل جیتتے رہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو بڑے مارجن سے شکست دیکر ایمرجنگ ایشیا کپ کا کامیابی سے دفاع کرلیا۔