پاکستان کے نور زمان کو امریکہ میں ہونیوالے سکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں شکست

07-24-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کے نور زمان امریکا میں ہونے والا سکواش ٹورنامنٹ نہ جیت پائے، 12 ہزار ڈالر انعامی رقم والے جون کریک اوپن کے فائنل میں نورکو شکست ہوگئی۔

نور زمان کو سیڈ نمبر 2 مصر کے ابراہیم الکبانی نے تین ۔ ایک سے شکست دی۔ 58منٹ جاری رہنے والا میچ مصری کھلاڑی نے5-11، 11-9، 6-11 اور 11-13 سے اپنے نام کیا۔ نور زمان نے کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈ عاصم اور سیمی فائنل میں 7 سیڈ ایلنڈرو ریس کو ہرایا تھا۔ دوسری جانب گزشتہ روز پاکستان کے کھلاڑی حمزہ خان نے ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ جیت کر تاریخ رقم کردی۔ حمزہ خان نے 37 سال بعد پاکستان کو ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ جتوائی، ان سے قبل 1986 میں جان شیر خان نے یہ ٹائٹل جیتا تھا۔