'شاباش لڑکو، پرچم بلند رکھو' وزیراعظم کی ایمرجنگ ایشیا کپ جیتنے پر ٹیم کو مبارکباد

07-23-2023

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ایمرجنگ ایشیا کپ جیتنے پر پاکستان شاہینز ٹیم کو مبارکباد دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ کھیلوں کے میدان سے ایک اور اچھی خبر ہے، اس بار ہمارے نوجوان کرکٹ ہیروز نے ہندوستان کو پچھاڑ کر ایمرجنگ ایشیا کپ کا تاج اپنے سر سجا لیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے ہمارے نوجوان کتنے پرجوش اور پرعزم ہیں، میں پہلے سے کہیں زیادہ پرعزم ہوں زیادہ سے زیادہ سہولت کے ذریعے کھیلوں کے فروغ کو ترجیح دوں گا۔ آخر میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ شاباش لڑکو، پرچم بلند رکھو۔