پی آئی سی میں نامعلوم ملزمان دو نعشیں چھوڑ کر فرار

07-23-2023

(لاہور نیوز) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں نامعلوم ملزمان دو افراد کی نعشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم ملزمان گزشتہ رات ایک شخص کی لاش تین بجے اور دوسرے کی لاش علی الصبح چھوڑ کر فرار ہوئے ، پولیس نے دونوں افراد کی لاشیں چھوڑنے والے افراد کی تلاش شروع کردی ہے۔   پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج نکلوا کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے، دونوں لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کی مدد سے مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔