ایمرجنگ ایشیا کپ فائنل: پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر123 رنز بنا لیے

07-23-2023

(لاہورنیوز) ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میچ میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کے خلاف ایک وکٹ کے نقصان پر123 رنز مکمل کر لیے۔

پاکستان کے اوپنرز صائم ایوب 59 رنز بناکر مانوو کی گیند پر وکٹ کیپر کے پاس کیچ آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کے دوسرے اوپنرز صاحبزادہ فرحان 53 رنز اور یوسف بغیر کوئی سکور بنائے اس وقت کریز پر موجود ہیں، پاکستان کا مجموعی سکور اس وقت ایک وکٹ کے نقصان پر123 ہے جبکہ 18 اوورز مکمل ہوچکے ہیں۔ قبل ازیں کولمبو میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نے سری لنکا اے کو 60 رنز سے شکست دی، 323 رنزکے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن اے ٹیم 46ویں اوور میں 262 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔