ڈی آئی جی شارق جمال کے پوسٹمارٹم کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی

07-23-2023

(لاہورنیوز) گزشتہ روز اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے لاہور کے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال کے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی۔

پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق متوفی شارق جمال کا آدھا منہ کھلا ہوا تھا، ان کے ہونٹوں اور دانتوں پر خون کے نشانات تھے۔ رپورٹ کے مطابق شارق جمال کے جسم پر تشدد کے نشانات نہیں پائے گئے ، جسم اکڑا ہوا تھا، شارق جمال کی بائیں کہنی پر زخم کا ایک پرانا نشان تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے ڈی آئی جی شارق جمال ڈیفنس میں واقع ایک فلیٹ میں مردہ پائے گئے تھے۔