پنجاب یونیورسٹی: مختلف شعبوں میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ، 30 ہزار طلبا کی شرکت

07-23-2023

(لاہور نیوز) پنجاب یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹ میں انڈر گریجویٹ طلبا کے لئے انٹری ٹیسٹ کا اہتمام کیا گیا ۔لاہور سمیت ملک بھر میں سنٹر بنائے گئے ، طلبا کی بڑی تعداد نے ٹیسٹ میں شرکت کی۔

پنجاب یونیورسٹی انڈر گرایجویٹ طلباء کے لئے انٹری ٹیسٹ میں مختلف ڈیپارٹمنٹس میں داخلے کے خواہش مند 30 ہزار طلبا نے شرکت کی۔ لاہور سمیت ملک بھر میں امتحانی سنٹر بنائے گئے۔ قائم مقام وائس چانسلر خالد محمود کا کہنا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی انڈر گریجویٹ کی 8 ہزار نشستیں ہیں ،انٹری ٹیسٹ میں کامیاب طلبا کے 25 فیصد مارکس میرٹ میں شامل ہونگے، انڈر گریجویٹ کے تمام شعبہ جات میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ لیا گیا ہے۔