اداکار فیروز خان کا شرمین عبید کیخلاف دائر کیس سے متعلق بڑا فیصلہ

07-23-2023

(ویب ڈیسک)اداکار فیروز خان نے شرمین عبید کیخلاف دائر کیس واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اداکار فیروز خان نے سماجی پلیٹ فارم ٹوئٹر پر لکھا کہ میں شرمین عبید کے کیس کو مزید بڑھانا نہیں چاہتا،میں نے سیکھا ہے آزادی ایک نعمت ہے،اور اللہ بہت مہربان ہے۔قبل ازیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان پر ہونے والی تنقید پر فیروز خان نے کہا تھا کہ میں اپنے مداحوں سے درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ علیزہ کو اکیلا چھوڑ دیں، جو کچھ بھی ہوا وہ ہمارے درمیان تھا اور اب ہمارے درمیان کچھ نہیں رہا۔ واضح رہے کہ  نامور فلمساز شرمین عبید اور فیروز خان کے درمیان تنازع اس وقت شروع ہوا جب فیروز خان اور علیزہ سلطان کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی اور اداکار کی سابقہ اہلیہ نے فیروز خان پر تشدد کے الزامات لگائے تھے جب کہ اکتوبر 2020 میں علیزہ سلطان کی عدالت میں جمع کروائی گئی تشدد کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھیں۔