پاکستان نے 37 سال بعد جونئیر ورلڈ سکواش چیمپئن شپ جیت لی

07-23-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کے حمزہ خان نے مصر کے کھلاڑی کو ہرا کر ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ جیت لی۔

حمزہ نے فائنل میچ میں مصر کے محمد زکریا کو تین-ایک سے شکست دی۔ ان کی جیت کا سکور 12-10، 12-14، 3-11 اور 6-11 رہا۔ یاد رہے کہ سیمی فائنل میں حمزہ نے فرانس کے میلول سیانی مینیکو کو تین-دو سے شکست دی تھی۔ حمزہ خان نے یہ میچ 8-11، 4-11، 12-10، 11-09 اور11-13 سے اپنے نام کیا تھا۔ واضح رہے کہ 37 سال بعد کوئی پاکستانی کھلاڑی ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ جیتنے میں کامیاب ہوا ہے، اس سے قبل 1986ء میں جان شیر خان نے یہ ٹائٹل جیتا تھا۔