عالمی سوئمنگ چیمپئن شپ،امان صدیقی نے پاکستان کا نام روشن کردیا

07-23-2023

(ویب ڈیسک)عالمی سوئمنگ چیمپئن شپ میں امان صدیقی کی جانب سے نیا قومی ریکارڈ قائم کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق امان صدیقی نے 400 میٹر فری سٹائل میں 4:12.29 کے ساتھ نیا قومی ریکارڈ بنایا ہے۔اس سے قبل امان ہی نے 4:15.78 کے ساتھ یہ ریکارڈ بنایا تھا،تاہم نئے قومی ریکارڈ کے باوجود امان صدیقی اگلے راؤنڈ میں نہ آسکےمجموعی ہیٹس میں امان صدیقی 55 میں سے 50 ویں نمبر پر رہے۔ واضح رہے کہ امان صدیقی کوالیفائی کرنے والے آخری سوئمر سے 28 سیکنڈز پیچھے رہے اور تمام ہیٹس میں شریک ٹاپ 8  بہترین سوئمرز نے فائنل کیلئے جگہ بنائی۔