اکشے کمار نے جاوید شیخ پر گھڑی چوری کا الزام کیوں لگایا تھا؟سینئر اداکار نے بڑی بات بتادی

07-23-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کے سینئر اور معروف اداکار جاوید شیخ بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی جانب سے ان پر گھڑی چوری کے لگنے والے الزام کی وجہ بیان کردی ۔

اپنے ایک انٹرویو میں اداکار جاوید شیخ نےکہا کہ اکشے کمار  اور  شاہ رخ انتہائی عاجز انسان ہونے کیساتھ  ساتھ شرارتی بھی ہیں اور  فلم کے سیٹ پر  ان کی شرارتوں کے قصے سنائے جاتے ہیں۔ سینئر اداکار  نے اکشے کمار اورا پنا ایک واقعہ سنایا اور کہا کہ ہماری فلم کی شوٹنگ چل رہی تھی، سیٹ پر میرے پاس ایک سونے کی گھڑی تھی جس نے اکشے کمار کی توجہ حاصل کرلی،  اکشے نے مزاحیہ انداز  میں یوں اداکاری کی جیسے یہ گھڑی اس کی ہو  اور میں نے چوری کرلی ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ اکشے کمار نے اس موقع پر ملازم لڑکے پر  چیختے ہوئے کہا کہ میں نے تم سے کہا تھا کہ میری  گھڑی جاوید صاحب کو نہیں دینا، کیوں دی انہیں؟جاوید شیخ کے مطابق اکشے کمار کے مذاق سے چند لمحوں کے لیے ٹیم ممبر حیران ہوگئے لیکن  پھر  پرینک سمجھ آنے  پر  ان کے قہقہے چھوٹ گئے۔ واضح رہے کہ جاوید شیخ نے بھارت میں پاکستانی اداکاروں پر پابندی عائد ہونے سے قبل 2016 میں شاہ رخ خان کے ساتھ اوم شانتی اوم اور نمستے لندن میں اکشے کے ساتھ کام کیا تھا۔