پنجاب یونیورسٹی کی بس سڑک کنارے بنے گڑھے میں جا گری

07-23-2023

(لاہور نیوز) پنجاب یونیورسٹی میں بس سڑک میں بننے والے گڑھے میں جا گری۔

تفصیلات کے مطابق ہاسٹل نمبر 4 کے قریب پنجاب یونیورسٹی کی بس موڑ کاٹتے ہوئے گڑھے میں جا گری۔ ریسکیو حکام کے مطابق بارش کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے ڈرائیور اندازہ نہ لگا سکا، بس میں سوار ایک طالبعلم معمولی زخمی ہوگیا۔ ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ٹریکٹر کے ذریعے بس کو نکال لیا گیا۔