والدین کا نفسیاتی مرض اولاد کی پیدائش پر کیا اثرات مرتب کرسکتا ہے؟جانئے
07-23-2023
(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ والدین کا نفسیاتی مرض اولاد کی قبل ازوقت پیدائش کے خطرے میں اضافہ کرسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس محققین نے ایک مطالعے میں پایا کہ جب کسی جوڑے میں سے ایک فریق نفسیاتی مرض کا شکار ہوتا ہے تو ان کے ہاں بچوں کی قبل از وقت پیدائش کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ یہ تحقیق اوپن ایکسیس جرنل PLOS میڈیسن میں شائع ہوئی۔ محققین کے مطابق مطالعہ پہلی بار یہ ظاہر کرتا ہے کہ والدین کے نفسیاتی مرض میں مبتلا ہونے سے بچوں کی قبل از وقت پیدائش کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اور یہ خطرہ اس وقت زیادہ ہوتا ہے جب والد اور والدہ دونوں ایسے مرض میں مبتلا ہوں۔ مذکورہ بالا مطالعے کے لیے تحقیقی ٹیم نے 1997 اور 2016 کے درمیان پیدا ہونے والے والدین کے ہاں تمام بچوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا اور انہوں نے مریضوں کے قومی ریکارڈ کے رجسٹر سے نفسیاتی مریضوں اور طبی میڈیکل رجسٹر سے حمل کی عمروں سے متعلق ڈیٹا حاصل کیا۔