پاکستانی خواتین میں سگریٹ نوشی کی شرح میں تشویشناک اضافہ

07-23-2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی خواتین میں تمباکو نوشی کی شرح میں تشویشناک اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔

پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے حکام کی جانب سے اسلام آباد میں پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی کو بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ سروے کے مطابق 72 فیصد خواتین سگریٹ نوشی کرتی ہیں۔ اس حوالے سے طبی ماہرین میں شدید تشویش پائی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہےکہ خواتین میں سگریٹ نوشی کے استعمال سے بے چینی اور ڈپریشن میں اضافہ ہوتا ہے، فالج کا خطرہ دگنا ہوتا ہے، تولیدی صحت شدید متاثر ہوتی ہے جبکہ بچوں کی پیدائش سے پہلے اموات اور پھیپھڑوں کے کینسر سے مرنے کا خطرہ 20 گنا بڑھ جاتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق تمباکو نوشی کرنے والی خواتین کی ہڈیوں کی کثافت کم ہوتی ہے اور کولہے کے فریکچر کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔