شادباغ: پمپ پر پٹرول ڈلواتی گاڑی میں آگ لگ گئی

07-23-2023

(ویب ڈیسک) شاد باغ کے علاقے میں پٹرول پمپ پر پیٹرول ڈلواتی گاڑی میں آگ لگ گئی۔

گاڑی کے مالک کا کہنا ہے کہ پٹرول ڈلوانے سے پہلے گاڑی کا انجن بند کیا گیا تھا جب کہ گاڑی میں فیملی  بھی موجود تھی، مشکل سے فیملی نے جان بچائی۔ گاڑی مالک کی جانب سے دعویٰ کیا  گیا ہےکہ پٹرول پمپ پر لگے آگ بجھانے کے تمام آلات خراب تھے، آگ کے باعث گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔ پولیس کے مطابق معاملے پر  کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔