مہنگائی اور بیروزگاری کے باعث کتنے لاکھ پاکستانیوں نے بیرون ملک ڈیرے ڈال لئے؟بڑی خبر سامنے آگئی
07-23-2023
(ویب ڈیسک)مہنگائی اور بیروزگاری کے باعث 12 لاکھ پاکستانی اپنے ملک کو چھوڑ کر مختلف ممالک میں ڈیرے ڈال چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دیارغیر میں جا بسنے والوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 28 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، نوجوانوں کے دیارغیر جا بسنے کی شرح کے لحاظ سے پاکستان ہمسایہ ممالک میں سرفہرست آگیا ہے۔سمندر پار پاکستانیوں کی وزارت کے مطابق بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں موجودہ سال میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، سال 2023 کے پہلے 6 ماہ میں 3 لاکھ 95 ہزار 166 افراد ہجرت کر گئے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق تقریباً 25 کروڑ آبادی میں سے حالیہ عرصے میں تارکین وطن کی تعداد 90 لاکھ سے بڑھ کر ایک کروڑ 28 لاکھ 56 ہزار 519 تک جاپہنچی ہے ، یہ تعداد مجموعی ملکی آبادی کی 5.14 فیصد بنتی ہے۔ سال2022 میں 8 لاکھ 32 ہزار 339 لوگ بیرون ملک گئے تھے جو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا 6.47 فیصد بنتا ہے،ہمسایہ ملک بھارت کی مجموعی آبادی تقریباً ایک ارب 40 کروڑ ہے جس میں سے 3 کروڑ 20 لاکھ افراد بیرون ملک مقیم ہیں۔