گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس اقبال ٹاؤن میں صنفی مساوات پر خصوصی سیمینار

07-22-2023

(لاہور نیوز) گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس اقبال ٹاؤن میں صنفی مساوات پر خصوصی سیمینار ہوا۔

تقریب کے مہمان خصوصی نون لیگی رہنما رانا سکندر حیات اور سابق ایم پی اے سلمیٰ بٹ تھیں۔ اس موقع پر نون لیگ ٹیچر زون کے کوآرڈینیٹر اور دیگر لیگی رہنماؤں نے کالج میں دس نئے کمرے تعمیر کرنے کا اعلان بھی کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ملک کا مستقبل نوجوانوں سے ہے۔ نون لیگ کے دور میں خواتین کی ترقی کے لیے مختلف ادارے بنائے گئے۔ خواتین کو اہم عہدے دیئے گئے اور وہ ہمیشہ فرنٹ پر نظر آئیں۔ تقریب سے ڈی پی آئی کالجز، ڈائریکٹر کالج نے بھی خطاب کیا۔