عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی، پاکستان میں بھی سونا معمولی سستا ہو گیا

07-22-2023

(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی سطح پر بھی معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔

عالمی منڈی میں ہفتے کے روز سونے کی فی اونس قیمت 4 ڈالر کمی سے 1962 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی ، جس کے نتیجے میں پاکستان میں بھی سونا سستا ہو گیا۔ ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے کی معمولی کمی سے 2 لاکھ 22 ہزار 800 روپے ہو گئی۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 91 ہزار 15 روپے رہی۔