ق لیگ سندھ کے وفد کی چودھری شجاعت سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر بات چیت
07-22-2023
(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ق سندھ اور حیدرآباد ڈویژن کے وفد نے پارٹی صدر چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی جس میں حیدر آباد کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چودھری شجاعت حسین نے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کو حیدرآباد ڈویژن میں پاکستان مسلم لیگ کو مضبوط کرنے کی ہدایت کی۔ صدر مسلم لیگ چودھری شجاعت حسین نے کہا پاکستان مسلم لیگ کے منشور کو عوام میں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوام پاکستان مسلم لیگ کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں، الیکشن سے پہلے حیدرآباد ڈویژن میں میں خود آ کر پاکستان مسلم لیگ کی ترجمانی کروں گا ۔ ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری شافع حسین، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عمر بشیر بھی شریک تھے، وفد میں سندھ سے تعلق رکھنے والے چودھری مظہر الحق، سینئر نائب صدر سندھ، ناصر بلوچ صدر حیدرآباد ڈویژن ، عباس علی خواجہ جنرل سیکرٹری حیدرآباد ڈویژن اور عبدالقادر جیلانی بھی شامل تھے ۔