موسلادھار بارش، لاہور ہائیکورٹ کی تاریخی عمارت متاثر،چھتیں ٹپکنے لگیں

07-22-2023

(لاہور نیوز) موسلادھار بارش سے لاہور ہائیکورٹ کی تاریخی عمارت متاثر ہونے لگی، بارش کا پانی لاہور ہائیکورٹ کی چھتوں سے ٹپکنے لگا۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس مس عالیہ نیلم کے چیمبر کی چھت سے بارش کا پانی ٹپک پڑا، جسٹس شاہد کریم کے سٹاف کے کمرے کی چھت بھی بارش کے پانی سے متاثر ہوئی، عدالتی عملے نے بروقت اقدامات کرکے قیمتی ریکارڈ کو ضائع ہونے سے بچا لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے برآمدے کی چھت سے بھی بارش کا پانی ٹپک رہا ہے، ہائیکورٹ کے احاطے میں بھی بارش کا پانی بڑی مقدار میں جمع ہو گیا ہے، ہائیکورٹ کے اندر اور باہر پانی جمع ہونے سے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وکلا نے لاہور ہائیکورٹ کی تاریخی عمارت کی چھتوں کو مرمت کروانے اور فوری نکاسی آب کے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔