رائیونڈ: موسلادھار بارش سے گھر کی چھت گر گئی، نوجوان زخمی

07-22-2023

(لاہور نیوز) رائیونڈ کے علاقے میں موسلادھار بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر نوجوان زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹی آر گارڈر سے بنی چھت موسلادھار بارش کے باعث گری جس کے ملبے تلے دب کر شبیر نامی نوجوان زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے نوٹس لیتے ہوئے مقامی انتظامیہ کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی اور زخمی نوجوان کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا۔