بارش: لیسکو کے 160 سے زائد فیڈرز ٹرپ، درجنوں علاقے بجلی سے محروم

07-22-2023

(لاہور نیوز) لیسکو ریجن میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، تیز بارش کے باعث لیسکو کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر، 160 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے،درجنوں علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔

لیسکو کے فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث راوی روڈ ،امین پارک ،داتا نگر ،شاد باغ، گلشن راوی ،سمن آباد ،شاہدرہ ،حالی روڈ ،حمزہ ٹاؤن ،اتحاد کالونی ،ڈیفنس ،ستارہ کالونی،باغبانپورہ،داروغہ والا ،مغلپورہ کے متعدد علاقوں میں بجلی بند ہے۔ والٹن روڈ ،بھٹہ چوک،جوڑے پل، چونگی دوگیج، ہربنس پورہ ،فتح گڑھ ،الطاف کالونی سمیت دیگر علاقوں میں بھی بجلی کی بندش سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ لیسکو چیف شاہد حیدر نے بارش شروع ہوتے ہی تمام فیلڈ سٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا، بارش کے رکتے ہی بجلی بحالی کا عمل شروع کر دیا جائے گا، صارفین بارش کے دوران بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں، اپنے بچوں کو تاکید کریں کہ وہ بجلی کے کھمبوں کے قریب نہ جائیں۔