ایشین کراٹے چیمپئن شپ: پاکستان کے اویس نے بھارتی فائٹر کو ہرا دیا

07-22-2023

(ویب ڈیسک) ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد اویس کو بھارتی فائٹر کے خلاف اپنی پہلی کامیابی کے بعد دوسرے راؤنڈ میں شکست ہوگئی۔

محمد اویس نے پہلی فائٹ میں انڈیا کے ارون پربھاکرن کو شکست دی، انڈین کراٹیکا کے خلاف اویس کی جیت کا سکور تین - ایک رہا۔ بعدازاں ان کا مقابلہ چائینیز تائپے کے چین ژی آن سے ہوا جس نے اویس کو ہرادیا۔ اویس کو تائپے کے کھلاڑی نے چھ - دو سے شکست دی، اویس سے قبل گزشتہ روز نعمت اللہ بھی میڈل نہیں جیت سکے تھے۔ اس سے قبل ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کا مایوس کن آغاز ہوا تھا، پہلے روز نعمت اللہ کاتا اور کومیتے کے پہلے راؤنڈ میں ہی شکست کھا گئے۔ کومیتے 67 کے جی میں نعمت اللہ کو ترکمانستان کے بیر یاو نے شکست دی۔ کاتا میں نعمت اللہ 37.8 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں چھٹے نمبر پر رہے۔