لاہور ہائیکورٹ : چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر تحقیقات میں حکم امتناع واپس لینے کا تحریری فیصلہ جاری

07-22-2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر تحقیقات میں حکم امتناع واپس لینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

جسٹس علی باقر نجفی نے وفاقی حکومت کی متفرق درخواست پر دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے سائفر تحقیقات روکنے کے حوالے سے جاری حکم امتناع واپس لے لیا، عدالتی نوٹس کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل عدالت پیش نہیں ہوئے ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق ایف آئی اے نوٹسز اسلام آباد کے ایڈریس پر بھجوائے گئے۔ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق معاملہ اسلام آباد کا ہونے کے باعث لاہور ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار نہیں بنتا، سرکاری وکیل نے اپنے دلائل کے حق میں متعدد عدالتی فیصلے بھی پیش کیے، عدالت 6 دسمبر 2022 کو جاری کردہ حکم امتناع واپس لینے کا حکم دیتی ہے اور وفاقی حکومت کی متفرق درخواست کو منظور کرتی ہے۔