حکومت نے عوام پر پھر بجلی گرا دی، 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ مہنگی

07-22-2023

( لاہور نیوز ) حکومت نے عوام پر بجلی کا بھاری بم گرا دیا ، قیمت میں 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ مزید اضافہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق بجلی کا بنیادی ٹیرف 3 سے ساڑھے 7 روپے تک فی یونٹ بڑھا دیا گیا ، وفاقی کابینہ نے بنیادی ٹیرف بڑھانے کیلئے سرکولیشن سمری منظور کرلی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ حکومت نے بنیادی قیمت بڑھانے کیلئے درخواست نیپرا کو دے دی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ نیپرا وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ دے گا، حکومت نیپرا کے فیصلے کے بعد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ خیال رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 3 ہزار 495 ارب کا بوجھ پڑے گا۔