ایشیا ایمرجنگ کپ ، پاکستان فائنل میں روایتی حریف بھارت سے ٹکرائے گا

07-21-2023

(ویب ڈیسک)ایشیا ایمرجنگ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اے نے بنگلہ دیش اے کو شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق کولمبو میں کھیلے جارہے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اے نے بنگلہ دیش اے کو شکست دیدی، پاکستان شاہینز  نے ایشیا ایمرجنگ کپ کے سیمی فائنل میں سری لنکا اے کو شکست دی تھی۔ بھارت اے نے پہلے کھیلتے ہوئے 211 رنز بنائے ،جواب میں بنگلہ دیش اے کی پوری ٹیم 160 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی ، فائنل 23 جولائی بروز اتوار کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کولمبو میں ہی کھیلا جائیگا۔