ہائر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی ڈرافٹ کا معاملہ، احسن اقبال کا وزیراعظم کو خط
07-21-2023
(ویب ڈیسک) ہائر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی ڈرافٹ کے معاملے پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔
وزیراعظم کے نام خط میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ امید کرتا ہوں آپ ایچ ای سی ترمیمی بل رکوائیں گے، آپ یقینی بنائیں کہ ایچ ای سی ترمیمی بل اصل حالت میں بحال ہو، ایچ ای سی ترمیمی بل بغیر بحث اور مشاورت کے پارلیمنٹ میں لایا جا رہا ہے۔ خط میں کہا گیا کہ ایچ ای سی آرڈیننس میں ترامیم اس کی آزادی پر قبضے کے مترادف ہیں، ترامیم سے ایچ ای سی غیر اہم ادارے کے طور پر وزارت تعلیم کے ماتحت ہو جائے گا، متعدد نئی ترامیم ایچ ای سی کے خاتمے کی کوشش ہیں۔