ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ: حمزہ خان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

07-21-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کے سکواش پلیئر حمزہ خان نے کوارٹر فائنلز میں ملائیشیا کو شکست دے کر ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں جاری چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں حمزہ خان نے ملائیشیا کے پلیئر جواچم چو کو 1-3 گیمز سے شکست دی، کوارٹر فائنل میں ملائیشین کھلاڑی کے مقابلے میں حمزہ خان کا اسکور 8-11، 9-11، 7-11، اور 10-12 رہا۔ ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں کل حمزہ خان کا مقابلہ فرانس کے شینی مانیکو میلول سے ہو گا۔