سعودی حکومت کی جانب سے نئی عمرہ پالیسی کا اعلان

07-21-2023

(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کردیا۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے سوشل میڈیا پرجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی شہری اپنے دوستوں کوعمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے وزٹ ویزا پرسعودی عرب بلوا سکیں گے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق وزٹ ویزا پرآنے والےغیرملکی شہری ایک مرتبہ یا اس سے زائد باراینٹری ویزا کی سہولت حاصل کر سکیں گے، اس ویزا پرآنے والے غیرملکی عمرے کی سعادت کے علاوہ مسجد نبوی کی زیارت بھی کرسکیں گے۔  سعودی وزارت کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ زائرین اس کے علاوہ مختلف شہروں میں تاریخی مقامات اورثقافتی مراکزکا دورہ بھی کرسکیں گے، پرسنل وزٹ ویزا پرآنے والےغیرملکیوں کو سعودی عرب کے تمام شہروں اور ریجنز کو دیکھنے کی بھی اجازت ہو گی۔