فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے اضافہ

07-21-2023

(لاہور نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کے نرخ برھ گئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر کمی کیساتھ 1966 ڈالر کی سطح پر آ گئی تاہم پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 1542 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 22 ہزار 900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 91 ہزار ایک سو روپے ہو گئی ہے۔