پاکستان شاہینز ٹیم ایشیا ایمرجنگ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

07-21-2023

(لاہور نیوز) پاکستان شاہینز ایشیا ایمرجنگ کپ کے سیمی فائنل میں سری لنکا اے کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئی۔

کولمبو میں کھیلے جانیوالے ایمرجنگ ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں پاکستان شاہینز  نے سری لنکا کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 321 رنز بنائے۔ پاکستان شاہینز کی جانب سے عمیر یوسف 88 ، کپتان محمد حارث 52 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ مبصر خان نے 42 اور طیب طاہر  نے 26 رنز بنائے۔     322 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا اے کی پوری ٹیم 262 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، پاکستان شاہینز  نے میچ 60 رنز سے جیت لیا، پاکستان شاہینز کی جانب سے ارشد اقبال نے 5 وکٹیں حاصل کیں ۔ ایمرجنگ ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور بنگلا دیش کی ٹیمیں مد مقابل ہیں، دونوں میں سے جو ٹیم بھی جیتے گی اسے فائنل میں پاکستان کا سامنا کرنا پڑے گا۔