واسا لاہور کے صارفین کو گھر بیٹھے بل جمع کروانے کی سہولت فراہم
07-21-2023
(لاہور نیوز) جاز کیش اور واسا لاہور کی رئیل ٹائم بل کولیکشن لائیو کر دی گئی، واسا لاہور کے صارفین کو اب گھر بیٹھے بل جمع کروانے کی سہولت ملے گی۔
جاز کیش سے واسا لاہور کے صارفین ایک کلک پر بل جمع کروا سکیں گے، صارفین جاز کیش ایپلی کیشن کی مدد سے اپنا بل فوری جمع کروا سکیں گے،5 جون سے 20 جولائی تک 92 ہزار سے زائد واسا صارفین نے جاز کیش کی مدد سے 11 کروڑ سے زائد رقم جمع کروائی۔ ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہنا ہے کہ کم آمدنی والے صارفین کے لیے جاز کیش جیسی خصوصی سکیمیں متعارف کروائیں، بہت جلد واساصارفین بل کی کروائی گئی اقساط کو بھی جاز کیش سے جمع کروا سکیں گے۔