جوہر ٹاؤن میں ایل ڈی اے کا آپریشن، 100 سے زائد غیر قانونی جھگیاں مسمار
07-21-2023
(لاہور نیوز) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر جوہر ٹاؤن کی قیمتی اراضی پر قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کے دوران اربوں روپے مالیت کی اراضی پر قائم سوسے زائد غیر قانونی جھگیاں مسمار کردیں۔
ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ سیون ایل ڈی اے نے پولیس کی موجودگی میں ایف ٹی سی میں آپریشن کیا، آپریشن کی سربراہی ڈائریکٹر ہاؤسنگ سیون معظم رشید نے کی، آپریشن کے دوران 12 کنال سے زائد رقبے پر واقع جھگیاں مسمار کر دی گئیں۔ ایل ڈی اے حکام کے مطابق فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر کے پلاٹ واگزار اور سرکاری راستہ کلیئر کروا لیا گیا ہے،پرائیویٹ افراد نےفٹ پاتھوں کے گردسرکاری زمین پرتجاوزات قائم کر رکھی تھیں، جھگیاں موجود ہونے کے سبب ایف ٹی سی کے پلاٹ نیلام نہیں ہورہے تھے۔