پی ڈی ایم اے کی آج اور کل موسلادھار بارش کی پیشگوئی

07-21-2023

(لاہور نیوز) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آج اور کل مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 21 اور 22 جولائی کو اسلام آباد سمیت راولپنڈی، مری،گلیات، اٹک اور چکوال میں بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالا، گجرات، قصور اور میانوالی میں بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سرگودھا، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈی جی خان، جھنگ، راجن پور، ملتان کے علاوہ خانیوال، وہاڑی اور بھکر میں بارش متوقع ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ جب کہ ڈیرہ غازی خان کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔