آئی ایم ایف معاہدہ، حکومت عوام کو ایک اور بجلی کا جھٹکا لگانے کو تیار

07-21-2023

(ویب ڈیسک) آئی ایم ایف سے معاہدے پر عملدرآمد کرتے ہوئے حکومت نے عوام کو بجلی کا دوسرا جھٹکا لگانے کی تیاری کر لی۔

ذرائع کے مطابق بجلی کے نرخ میں مزید 3 روپے فی یونٹ اضافہ کیا جائے گا، اضافہ کے بعد بجلی کی اوسط قیمت 29 روپے سے بڑھ کر 33 روپے فی یونٹ ہوجائے گی، اگر اس میں ٹیکسز بھی شامل کر لیے جائیں تو بجلی کا فی یونٹ ففٹی کراس کر کے53 روپے ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے بجلی 8 روپے فی یونٹ اضافہ کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی تھی،  چند روز قبل بجلی 4 روپے 96 پیسے مہنگی کی گئی، اب تین روپے ایک پیسے فی یونٹ بڑھائی جائے گی، حکومت بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا ورکنگ پیپر نیپرا کو بھجوائے گی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نیپرا سے منظوری کے بعد قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیش جاری کیا جائے گا، حکومت کو رواں مالی سال میں 3 ہزار 495 ارب روپے ریونیو کی ضرورت ہے۔ یاد رہے گزشتہ روز حکومت کی جانب سے بجلی بلوں میں ٹی وی فیس کی طرز پر ریڈیو فیس کی وصول کا بھی اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت صارفین کو ہر بل میں 15 روپے ریڈیو فیس بھی ادا کرنا ہو گی۔