محرم الحرام میں پنجاب کے 13 اضلاع حساس قرار ، موبائل فون سروس بند رہے گی

07-21-2023

(ویب ڈیسک) محرم الحرام میں پنجاب کے 13اضلاع کو حساس قرار دے دیا گیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق 13 حساس اضلاع میں ضرورت پڑنے پرفوج طلب کی جاسکتی ہے۔

لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، جھنگ، بھکر، لیہ، ملتان ،ساہیوال، چکوال، راجن پور، بہاولپور،رحیم یارخان شامل ہیں۔ حساس اضلاع میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رہے گی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نےآرمی کی 73 اور رینجرز کی 80 کمپنیوں کے لیے وفاق کو خط لکھ دیا۔ حساس اضلاع میں بنائےگئے،ڈسٹرکٹ کنٹرول رومزکو صوبائی انٹیلی جنس سنٹر سے منسلک کیا جائے گا۔