پنجاب میں تمباکو کے تاجروں کی رجسٹریشن شروع،15 ہزار فیس مقرر

07-21-2023

(ویب ڈیسک) محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے ٹوبیکو کنٹرول ایکٹ کے مطابق لائسنسنگ کا آغاز کردیا، پنجاب بھرمیں تمباکو کے تاجروں کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی۔

ڈی جی ایکسائز نے کہا ہے کہ لائسنس کی کم از کم فیس ایک ہزارجبکہ زیادہ سے زیادہ پندرہ ہزار روپے ہو گی،خلاف ورزی کرنیوالے کو ایک لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انسداد تمباکو کے لیے قومی و بین الاقوامی ایجنڈے پرعمل ہو گا،مری کو ٹوبیکو فری شہر بنائیں گے۔