جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگرمقدمات میں شاہ محمود، اسد عمر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

07-21-2023

(لاہورنیوز) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 8 اگست تک توسیع کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی جناح ہاؤس اورعسکری ٹاور سمیت تین مقدمات میں عبوری ضمانت پرسماعت ہوئی، خصوصی عدالت کے ڈیوٹی جج عبہر گل نے سماعت کی۔ ڈیوٹی جج نے وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت 8 اگست تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی کیخلاف تھانہ سرور روڈ، گلبرگ اور ریس کورس میں مقدمات درج ہیں۔