ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے

07-21-2023

( ویب ڈیسک ) ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے ٹاپ جیولین تھرور ارشد ندیم کی ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کی تصدیق کر دی۔

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ہنگری میں 19 سے 27 اگست تک کھیلی جائے گی، جیولین تھرو کا پہلا راؤنڈ 25 اگست اور فائنل 27 اگست کو ہوگا جبکہ ارشد ندیم ایونٹ میں پاکستان کی جانب سے کوالیفائی کرنے والے واحد کھلاڑی ہیں۔ ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے سیکرٹری محمد ظفر کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم فٹ ہوچکے ہیں اور ایونٹ کےلیے ٹریننگ کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ ارشد ندیم انجری کی وجہ سے حال ہی میں ایشین چیمپئن شپ میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔ خیال رہے کہ ارشد ندیم جیولین تھرو کی عالمی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن پر ہیں۔